تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 16 کے بقیہ پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ ووٹنگ کب ہوگی؟

مظفرآباد: ایل اے سولہ باغ کے چار پولنگ اسٹیشن میں دوبارہ پولنگ کب ہوگی؟ الیکشن کمیشن نے اعلان کردیا۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن سردار غضنفر کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کے زیر صدارت اہم اجلاس میں ایل اے سولہ باغ کے چار پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کرانے کا فیصلہ کیا گیا، متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ انتیس جولائی کو بقیہ چار پولنگ اسٹیشن پر ووٹنگ ہوگی۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن سردار غضنفر نے بتایا کہ انتہائی سخت سیکورٹی میں پولنگ ہوگی، انہوں نے بتایا کہ دو پولنگ اسٹیشن پر سرے سے پولنگ ہی نہیں ہوئی جبکہ باغ کے دو پولنگ اسٹیشن پر سیاسی کارکنان کے درمیان جھگڑے کے باعث بیلٹ پیپرز جلادئیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر الیکشن، پی ٹی آئی نے سادہ اکثریت حاصل کرلی

واضح رہے کہ ریٹرننگ افسر نے ان پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کی سفارش کی تھی۔

حالیہ انتخابات میں پی ٹی آئی 25 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے اور اسے حکومت بنانے کے لئے سادہ اکثریت حاصل ہوچکی ہے، پاکستان پیپلزپارٹی گیارہ نشستوں کےساتھ دوسرے نمبرپر جبکہ حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ کو بُری طرح شکست ہوئی اور وہ صرف چھ نشستیں حاصل کرسکی۔

Comments

- Advertisement -