ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

ویٹ لفٹر طلحہ طالب کی ویڈیو پر ماہرہ خان کا دلچسپ ٹوئٹ

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے ویٹ لفٹر طلحہ طالب کی لائیو ویڈیو اداکارہ ماہرہ خان نے دلچسپ ٹوئٹ کردیا۔

پاکستانی ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے ٹوکیو اولمپکس 2020 میں ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں پاکستانی کی نمائندگی کی جس میں وہ میڈل کو حاصل نہ کرسکے مگر اپنی شاندار کارکردگی کے باعث لوگوں کے دلوں میں گھر کرگئے۔

طلحہ طالب دو روز قبل ایک ویڈیو انسٹاگرام پر لائیو ہوئی جس میں وہ اپنی حوصلہ افزائی کرنے پر صارفین اور پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے نظر آئے۔

- Advertisement -

ویڈیو کو پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان نے دلچسپ کمنٹ کے ساتھ ٹوئٹ کیا، اپنے ٹوئٹ میں ماہرہ خان نے کہا کہ ’جب آپ کا دل ٹوٹ جائے اور آپ وقت خود کو غمگین محسوس کریں لیکن یہ دیکھ کر خود کو مسکرانے سے روک نہیں سکیں گے‘۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طلحہ طالب لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پیزا سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

طلحہ طالب صرف دو کلو کے فرق سے میڈل جیتنے سے محروم رہے، انہوں نے اسنیچ میں 150 کلو اور کلین اینڈ جرک میں 170 کلو وزن اُٹھایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں