اشتہار

سعودی عرب میں گاڑیوں کا بہترین انشورنس پیکج

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں گاڑیوں کی خریداری پر انشورنس پیکج بھی فراہم کیا جاتا ہے اسی ضمن میں سعودی سینٹرل بینک(ساما) نے اہم وضاحت پیش کی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں ساما نے گاڑیوں کے انشورنس پیکج کے ان امور پر روشنی ڈالی ہے جو پیکج کا حصہ نہیں ہوتے جیسے کہ انشورنس کی انتہائی حد سے زیادہ نقصان پر کمپنی انشورنس کرانے والے کی گاڑی کے نقصانات کی متحمل نہیں ہوگی، گاڑیوں کے استعمال کے مقاصد کی خلاف ورزی پر بھی کمپنی کا کوئی لینا دینا نہیں ہوگا۔

سعودی سینٹر بینک کا کہنا ہے کہ اگر کچے راستوں پر ڈرائیونگ سے گاڑی کو نقصان پہنچا، ریس میں حصہ لینے سے نقصان ہوا، سگنل توڑنے، مخالف سمت میں گاڑی چلانے سے نقصان ہوا تو ان صورتوں میں بھی انشورنس کمپنی کسی بھی نقصان کی متحمل نہیں ہوگی، یہ پیکج قوانین کی خلاف ورزی سمجھی جائے گی۔

- Advertisement -

ساما نے بتایا کہ گاڑیوں کی مکمل انشورنس دستاویز کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ کمپنی انشورنس کرانے والے کو انشورڈ گاڑی کو پہنچنے والے نقصانات کا معاوضہ فراہم کرے گی۔

سعودی عرب: گاڑی مالکان اور ڈرائیوروں کیلئے اہم خبر آگئی

علاوہ ازیں اشورڈ گاڑی سے دوسرے کو ہونے والے نقصان کی تلافی اور متاثرہ گاڑی کا نقصان بھی کمپنی برداشت کرے گی بشرطیکہ حادثے کا ذمہ دارانشورنس کرانے والا ہو۔

بینک نے گاڑی مالکان کو ہدایت کی کہ وہ انشورنس کرانے والے تمام تفصیلات سے آگاہی حاصل کریں، دستاویز میں ایک عنوان ’کیا کچھ انشورنس سکیم میں شامل نہیں‘ اسے ضرور پڑھا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں