اشتہار

87 فیصد برطانوی شہریوں میں‌ کرونا کے خلاف اینٹی باڈیز پیدا ہوگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانوی عوام نے کرونا وائرس کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کرلی، 87 فیصد آبادی میں وائرس کے خلاف اینٹی باڈیز بن گئیں بہت جلد پوری آبادی میں وقت مدافعت پیدا ہو جائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ نے کرونا وائرس سے بچاؤ کےلیے اٹھائے گئے اقدامات اور ویکسینیشن کی بدولت وائرس کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے، برطانیہ میں رواں ہفتے کے اختتام پر اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں بھی کمی آئے گی۔

برطانوی محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بالغ افراد میں کرونا کیسز میں کمی کا رجحان 15 فیصد ہے جب کہ مکمل ویکسینیشن کروانے والے 80 سالہ معمر افراد کے وائرس کا شکار ہونے میں کمی دیکھی گئی ہے۔

- Advertisement -

برطانوی محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ مسلسل ساتویں روز انفیکشن میں کمی کے بعد گزشتہ روز 27 ہزار افراد وائرس سے متاثر ہوئے، جلد پوری برطانوی عوام امیونٹی حاصل کرلے گی جس کے بعد برطانیہ بھی کرونا فری ممالک کی فہرست میں شامل ہوجائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں کرونا کیسز میں کمی اس بات کی علامت ہے کہ کرونا وائرس کی تیسری لہر اختتام کے قریب ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں