ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

زمین پر قبضہ، دلبرداشتہ بھارتی کسان کی سرکاری دفتر کے باہر خودکشی

اشتہار

حیرت انگیز

رائے پور: بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے علاقے راجیو گڑھ میں زمین پر قبضے کے خلاف احتجاج کرنے والے کسان نے سرکاری دفتر کے باہر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کتنگی پلی گاؤں سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ کسان برمکیلا ٹاؤن میں واقع تحصیل دار کے دفتر کے باہر  احتجاج ریکارڈ کرانے آیا۔

متوفی کو امید تھی کہ اُس کے احتجاج پر اعلیٰ افسران نوٹس لیں گے اور تحفظات و شکایات کو دور کیا جائے گا مگر ایسا نہ ہوسکا کیونکہ سرکاری دفاتر میں بیٹھے افسر کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: بھارتی کسان کی خودکشی، بی جے پی کو ووٹ نہ دینے کی وصیت

پیر کے روز  کسان نے سرکاری دفتر کے باہر زہر پیا، جس کے بعد اُس کی حالت بگڑی تو اُسے اسپتال منتقل کیا گیا مگر اُس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی۔

مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق خودکشی کرنے والے کسان کی زمین پر بااثر افراد نے قبضہ کرلیا ہے، جس پر اُس نے پولیس کو شکایت درج کرائی مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی، جس کے بعد اُس نے انصاف کے لیے سرکاری دفتر کے باہر احتجاج کر نے کا ارادہ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں