اشتہار

’تمہارے بغیر زندگی کیسے گزاروں گی‘ نور مقدم کی بہن نے جذباتی پوسٹ شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد میں قتل کی جانے والی پاکستان کے سابق سفارت کار کی بیٹی نور مقدم کی بہن سارہ مقدم نے اپنی بہن کو یاد کرتے ہوئے انسٹاگرام پر جذباتی پوسٹ شیئر کردی۔

نور مقدم کی بہن سارہ مقدم نے انسٹاگرام پر ایک یادگار تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’میں تمہیں بہت یاد کرتی ہوں، مجھے نہیں معلوم تمہارے بغیر زندگی کیسے گزاروں گی، ہر سانس پر تمہاری یاد آتی ہے، اس سال تمہاری سالگرہ کے لیے کئی پلان بنائے تھے، اب زندگی تمہارے بغیر پہلی جیسی نہیں رہے گی۔‘

سارہ نے مزید لکھا کہ ’ہم اب تمہاری کوئی سالگرہ نہیں مناسکیں گے، نہ ہی ساتھ کوئی عید ہوگی، اللہ جنت میں تمہارے درجات بلند کرے۔‘

- Advertisement -

نور مقدم کی بہن نے کہا کہ ’اللہ ہمیں جنت میں دوبارہ ملوائے، نور تمہیں انصاف مل کر رہے گا کیونکہ ساری دنیا آپ کے ساتھ ہے۔‘

سارہ مقدم کی پوسٹ پر اداکارہ سائرہ یوسف سمیت شوبز سے تعلق رکھنے والی دیگر شخصیات نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے نور کی مغفرت کی دعا کی۔

یاد رہے کہ 20 جولائی کو اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود ایف سیون سے نور مقدم کی لاش ملی تھی جسے تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا، پولیس نے ملزم ظاہر جعفر کو گرفتار کرلیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں