اشتہار

ساحل پر نہانے والی 12 سالہ بچی کے ساتھ پیش آیا دل دہلا دینے والا واقعہ

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی ریاست میری لینڈ میں ساحل پر نہانے والی 12 سالہ بچی کے شارک کے حملے میں بری طرح سے زخمی ہوگئی۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ کے ساحل پر پیر کے روز اپنے اہل خانہ کے ساتھ تفریح کے لیے جانے والی 12 سالہ بچی جورڈن پرش کے ساتھ دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔

والدین کے مطابق بچی پانی میں تیراکی کررہی تھی کہ اسی دوران شارک ساحل کی طرف کم پانی میں آئی اور بچی کو دبوچنے کی کوشش کی۔ شارک کے حملے کے بعد بچی نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کیا اور وہ تیزی سے خشکی پر بھاگ کر آئی۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: ساحل پر نہانے والے بال بال بچے، ویڈیو دیکھیں

والدین بچی کو زخمی حالت میں لے کر اسپتال پہنچے تو معلوم ہوا کہ شارک کے چند سیکنڈ کے حملے کی وجہ سے بچی کے جسم پر 20 سے زائد گہرے زخم آئے۔ ڈاکٹرز نے زخموں کو دیکھتے ہوئے جورڈن کے پاؤں پر 42 ٹانکے لگائے۔

جورڈن نے بتایا کہ وہ گھٹنوں تک کے پانی میں تیراکی کررہی تھی کہ اچانک لہر کے ساتھ آنے والی کسی بڑی چیز نے اُسے دبوچنے کی کوشش کی۔

بچی کے مطابق جب اُس نے اپنا بائیاں پاؤں دیکھا تو اُس پر گہرا زخم تھا جس میں سے خون رس رہا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں