اشتہار

ڈیلٹا ویرینٹ کتنے سیکنڈ میں پھیلتا ہے؟ ہولناک انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

طبی ماہرین نے کرونا وائرس کی بھارتی قسم ڈیلٹا سے متعلق ایک اور تہلکہ خیز دعویٰ کردیا، دعوے کے مطابق ڈیلٹا قسم 12 سیکنڈ میں ایک سے دوسرے شخص میں منتقل ہوسکتی ہے۔

مہلک وبا کرونا وائرس کی بھارتی قسم ڈیلٹا سے متعلق خوفناک انکشاف یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے اپنی پریس کانفرنس میں کیا، انہوں نے کہا کہ کرونا وبا طبی ملازمین کےلیے کسی آزمائش سے کم نہیں، کیوں کہ ابھی تک اکثریت کو کرونا ویکسین کی پہلی ڈوز بھی نہیں لگی۔

ڈاکٹر جاوید اکرم نے بتایا کہ کرونا وائرس کی ڈیلٹا قسم 12 سیکنڈ میں ایک شخص سے دوسرے شخص میں منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

- Advertisement -

وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ ساینسز نے کہا کہ کرونا سے بچنے اور اس کے اثرات کو کم کرنے کےلیے 80 فیصد لوگوں کی ویکسینیشن ہونا ضروری ہے لیکن ابھی تک اکثریت نے پہلی ڈوز بھی نہیں لگوائی۔

انہوں نے کہا کہ ویکسینیشن کا عمل جتنا فعال ہونا چاہیے تھا اتنا فعال نہیں ہے، جس کی وجہ سے کرونا وبا ہیلتھ ورکز کےلیے ایک آزمائش بن گئی ہے۔

پروفیسر جاوید اکرم نے کہا کہ کوئی اخلاقی جواز نہیں کہ ہم لوگوں کو ویکسین کی تیسری بوسٹر ڈوز لگائیں، وی وی آئی پیز ہر قسم کی ویکسین لگوانے کی کوشش میں ہیں اور ابھی تک سات لاکھ کے قریب شہری مختلف اقسام کی خوراکیں لگواچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں