اشتہار

پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے کا معاملہ، برطانوی وزیراعظم کو خط تحریر

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے کے معاملے پر رکن پارلیمنٹ نے وزیراعظم بورس جانسن کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے کے معاملے پر خط بولٹن سے رکن پارلیمنٹ یاسمین قریشی کی جانب سے تحریر کیا گیا ہے۔

رکن پارلیمنٹ یاسمین قریشی نے خط میں لکھا کہ اعدادوشمار کا جائزہ لے کر پاکستان کو ریڈ لسٹ سے خارج کیا جائے، خط کو 16 ارکان پارلیمنٹ کی حمایت حاصل ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے وزیر ٹرانسپورٹ کو لکھے گئے خط میں کہا تھا کہ برطانوی حکومت پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔

مزید پڑھیں: ’برطانوی حکومت پاکستان کو ریڈلسٹ میں رکھنے کے فیصلے پر نظرثانی کرے‘

انہوں نے لکھا تھا کہ بھارت کو انفیکشن ریٹ زیادہ ہونے کے باوجود ریڈ لسٹ سے نکال دیا گیا، پاکستان کا انفیکشن ریٹ کم ہونے کے باوجود ریڈ لسٹ میں رکھا جارہا ہے۔

ناز شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کا موجودہ فیصلہ سیاسی زیادہ اور سائنسی کم ہے، میرے حلقہ انتخاب میں پاکستان کمیونٹی کی بڑی تعداد موجود ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال اپریل میں عالمی وبا کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر برطانیہ نے پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں

مزید خبریں