اشتہار

جشن آزادی پر شوبز شخصیات کی قوم کو مبارک باد

اشتہار

حیرت انگیز

ملک کے 74 ویں یوم آزادی کے موقع پر جہاں سیاسی و سماجی شخصیات نے قوم کو مبارک باد پیش کی، وہیں شوبز شخصیات نے بھی مداحوں کو جشن آزادی کی مبارکیں دیں۔

نامور اداکارہ عائزہ خان نے جشن آزادی کے موقع پر اپنی اپیک ویڈیو پوسٹ شیئر کی ساتھ ہی انہوں نے کیپشن بھی درج کیا، اداکارہ کی پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

- Advertisement -

حال ہی میں کورونا سے صحتیاب ہونے والی اداکارہ زرنش خان ہرے اور سفید رنگ میں ملبوس دکھائی دیں۔ اداکارہ کی یہ تصویریں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کے دوران لی گئیں۔

معروف اداکارہ منشا پاشا نے ہرے اور سفید رنگ کے خوبصورت لباس میں تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں۔

منشا پاشا نے کیپشن میں آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا کہ یہ دن سب کے لیے بہتری کا باعث بنے۔

اداکار و میزبان فیصل قریشی نے قومی پرچم کے ہمراہ شیئر کردہ پوسٹ میں اہلِ وطن کو آزادی مبارک کہا۔

اداکار ہمایوں سعید نے اپنے پیغام میں قوم کی خوشحالی اور سلامتی کی دعا کی اور تمام مسائل مل کر حل کرنے پر زور دیا۔

صبور علی نے سفید رنگ کے سادہ لباس میں اپنی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے سبز ہلالی پرچم اٹھا رکھا ہے۔


اداکارہ مایا علی نے بھی پوری قوم کو آزادی کے دن کی مبارکباد پیش کی۔

اداکارہ منال خان نے بھی اپنی تصویر شیئر کی جس میں انہیں گاڑی کے بونٹ پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ نے پاکستانی پرچم کو تھام رکھا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں