اشتہار

طالبان نے مستقبل کا لائحہ عمل بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: طالبان سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم کا کہنا ہے کہ ہم عالمی برادری کے تحفظات پر بات چیت کے لیے تیار ہیں، اپنے ملک اور لوگوں کی آزادی کا مقصد حاصل کرلیا۔

عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد نعیم نے بتایا کہ کسی سفارت خانے یا ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ نہیں بنائیں گے، شہریوں اور سفارتی مشنز کو تحفظ فراہم کریں گے، تمام ممالک اور قوتیں کسی بھی مسئلے کے حل کے لیے ہمارے ساتھ بیٹھیں، طالبان پرامن تعلقات کے خواہاں ہیں، خواتین اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ شریعت کے مطابق کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آج طالبان کو 20سال کی قربانیوں اور جدوجہد کا ثمر مل گیا، افغانستان میں جنگ کا اختتام ہوگیا، اشرف غنی کے فرار ہونے کی امید نہ تھی، حتیٰ کے ان کے قریبی لوگوں کو بھی اندازہ نہیں تھا۔

- Advertisement -

ترجمان طالبان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں نئے نظام حکومت کی شکل جلد واضح ہو جائے گی، طالبان تمام افغان رہنماؤں سے بات چیت کے لیے تیار ہیں، تمام رہنماؤں کے تحفظات کی ضمانت بھی دیتے ہیں، طالبان ہرقدم ذمے داری سے اٹھائیں گے، طالبان کسی کو نقصان پہنچانا نہیں چاہتے۔

طالبان کا کابل پر قبضہ، برطانیہ نے اہم اعلان کردیا

محمد نعیم نے مزید کہا کہ کسی کو افغان سرزمین کسی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، طالبان کسی اور ملک کے معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے، چاہتے ہیں کوئی دوسرا ملک بھی ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرے، توقع ہے غیر ملکی قوتیں افغانستان میں ناکام تجربے نہیں دہرائیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں