اشتہار

سعودی عوام میں خوشی کی لہر!

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں یومیہ کورونا کیسز کی شرح حیران کن حد تک کم ہوگئی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہونے والے کیسز مسلسل گھٹ رہے ہیں، گزشتہ روز 604 نئے کیسز سامنے آئے۔

سعودی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ یومیہ کیسز کی شرح میں کمی کا رجحان برقرار ہے اور روزانہ 700 سے کم ہی کیسز منظر عام پر آرہے ہیں جبکہ کورونا مریضوں کی اموات کی تعداد بھی گھٹی ہے۔

- Advertisement -

New COVID-19 deaths in KSA touch single digits; recoveries steady

گزشتہ روز 7 کورونا مریض جاں بحق ہوئے۔ نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مملکت میں وبا کا شکار ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 39 ہزار 129 ہوگئی ہے۔

سعودی عرب کو بڑی کامیابی مل گئی

محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق سعودی عرب میں اب تک 8419 مریض کورونا کے باعث اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ گزشتہ روز 1011 مریضوں نے وبا کو شکست بھی دی۔

وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 24 ہزار 61 ریکارڈ کی گئی ہے۔

کورونا کے نئے کیسز زیادہ تر دارالحکومت ریاض، مکہ اور جازان شہر سے سامنے آئے۔ سعودی عرب کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 6649 رہ گئی جن میں سے 1332 کی حالت تشویش ناک ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں