تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

اسماعیل صابری یعقوب ملائیشیا کے وزیراعظم منتخب

کوالالمپور: ملائیشیا کے بادشاہ نے اسماعیل صابری یعقوب کو ملک کا نیا وزیراعظم منتخب کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کے بادشاہ نے وزیراعظم محی الدین یاسین کے مستعفی ہونے کے بعد اسماعیل صابری یعقوب کو ملک کا نیا وزیراعظم منتخب کردیا۔

ملک میں جاری کرونا وبا پر قابو پانے میں ناکامی اور پارلیمانی اکثریت کھونے کے بعد محی الدین یاسین نے رواں ہفتے استعفیٰ دیا تھا۔

واضح رہے کہ تین سالوں میں ملائیشیا کے تین وزرائے اعظم تبدیل ہوچکے ہیں اور اسماعیل صابری تیسرے وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں۔

شاہی محل نے بیان میں کہا ہے کہ 61 سالہ اسماعیل صابری نے وزیراعظم کے انتخاب میں پارلیمنٹ کے 222 ارکان میں سے 114 کا ووٹ حاصل کیا ہے۔

نومنتخب وزیراعظم اسماعیل صابری نے 2004 سے دیگر وزرائے اعظم کے تحت کابینہ کے وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں، ان کے پاس دیہی و علاقائی، زراعت اور گھریلو تجارت کے قلمدان تھے۔

اسماعیل صابری پرامید ہیں کہ وہ ملک میں جاری سیاسی بحران پر جلد قابو پالیں گے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم اسماعیل صابری نے ایسے وقت میں عہدہ سنبھالا ہے جب ملائیشیا کو کورونا وائرس کی چوتھی اور خطرناک لہر کا سامنا ہے۔

ملائیشیا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 23 ہزار 564 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں کیسز کی مجموعی تعداد 1.5 ملین سے تجاوز کرگئی۔

Comments

- Advertisement -