اشتہار

اونٹوں کی ریس میں شرکت کرنے والی پہلی سعودی خاتون

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی خاتون نے سعودی عرب میں ہونے والی اونٹوں کی سالانہ دوڑ میں شرکت کرکے تاریخ رقم کردی، امل الفاران اونٹوں کی ریس میں حصہ لینے والی پہلی سعودی خاتون ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شہر طائف میں منعقد ہونے والی اونٹوں کی سالانہ ریس ’کراؤن پرنس کیمل فیسٹیول‘ سن 2018 سے منعقد ہورہی ہے جس میں آج تک کسی خاتون نے حصہ نہیں لیا تھا۔

امل الفاران سعودی عرب کی پہلی خاتون ہیں جنہوں نے اس اونٹ ریس میں اپنے تین اونٹوں کے ساتھ حصہ لیا اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔

- Advertisement -

امل کے الدانہ، دا پرل اور الجاراح نامی تین اونٹ ’الحقیاق‘ کٹیگری میں شریک تھے، جو پانچ سال سے کم عمر کے اونٹوں کےلیے ہے۔

عرب ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اونٹوں کی اس ریس میں خاتون کا الجارح نامی اونٹ دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراؤن پرنس کیمل فیسٹیول ابھی جاری ہے جس میں 53 ملین ریال کی مالیت کے انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔

امل الفاران کا کہنا ہے کہ اونٹوں کی ریس میں شریک ہونا نا صرف ایک خوشگوار تجربہ ہے لیکن ایک بڑی ذمہ داری بھی ہے کیونکہ مجھے یہ احساس ہے کہ میں اس کھیل میں خواتین کی نمائندگی کر رہی ہوں۔

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امل الفاران کئی اونٹوں کی مالکہ ہیں جن کی دیکھ بھال میں ان کے شوہر اور تین بچے مدد کرتے ہیں، لیکن اب امل الفاران مزید اونٹ خریدنے کے بجائے اونٹوں کی افزائش نسل پر کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں