پیر, مئی 27, 2024
اشتہار

وژن 2030: سعودی عرب کی کامیاب پیش قدمی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں وژن 2030 کے تحت شروع کیے جانے والے پروگرام ‘میڈ این سعودیہ’ میں 900 مقامی کمپنیوں نے رجسٹریشن کروا لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس پروگرام کا مقصد سعودی عرب کی اپنی منصوعات کو فروغ دینا ہے، ان کمپنیوں کی استعداد بڑھانا بھی مقصود ہے جو مقامی طور پر مصنوعات تیار کررہی ہیں۔ میڈ ان سعودیہ پروگرام میں اب تک نوسو کمپنیوں کی رجسٹریشن ہوچکی ہے، مذکورہ کمپنیاں مجموعی طور پر 2000 سے زائد مقامی مصنوعات تیار کرتی ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق اس پروگرام کا مقصد قومی مصنوعات کے اعلیٰ معیار کا عمومی سطح پر شعور اجاگر کرنا بھی ہے، بین الاقوامی مارکیٹ کو بھی ٹارگٹ بنایا گیا ہے تاکہ مانگ پوری کی جاسکے۔

- Advertisement -

سعودی عرب میں اس پروگرام کے تحت کیمیکلز اور پولیمرز، بلڈنگ میٹریل، الیکٹرانکس اور پیکیجنگ سمیت 16 مختلف اقتصادی شعبے نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔

اس پروگرام کے تحت صنعتی اور کان کنی کے شعبے میں 1.3 ملین افراد کے لیے روزگار کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے جبکہ ملکی جی ڈی پی کی شرح کو 40 سے بڑھا کر 65تک کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں سعودی برآمدات نے بین الاقوامی ٹینڈرنگ سروس کا بھی آغاز کیا ہے جس سے قومی کمپنیوں کو انٹرنیشنل مارکیٹ میں وسعت دینے کے لیے مسابقت کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔

سعودی برآمدات کے سیکریٹری جنرل فیصل البدیع کا کہنا ہے کہ مذکورہ سروس کے آغاز سے منصوعات کی برآمدات اور درآمدات میں معاونت ملے گی اور اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں