اشتہار

جانئے وہ پرندہ جو "خودکشی ” کرلیتا ہے

اشتہار

حیرت انگیز

یوں تو خودکشی کا رجحان انسانوں میں پایا جاتا ہے مگر آپ بات جان کر حیران رہ جائیں گے کہ دنیا میں ایک ایسا پرندہ بھی موجود ہے جو خودکشی کرلیتا ہے۔

اس پرندے کو دُنیا کا سب سے بڑا پرندہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے، اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ وہ شتر مرغ ہے تو آپ نے ٹھیک سوچا۔

ایک تحقیق کے مطابق شتر مرغ ایک ایسا پرندہ ہے جس میں خودکشی کا رجحان پایا جاتا ہے۔

- Advertisement -

ماہرین کا کہنا ہے کہ آزاد ماحول نہ ملنے پر یہ پرندے ڈپریشن میں چلے جاتے ہیں اور تنگ آ کر اپنی گردن کو کسی بھی چیز سے لپیٹ کر جان گنوا دیتے ہیں۔

شترمرغ کی نمایاں خاصیت

عام طور پر شتر مرغ کا قد چھ سے آٹھ فٹ تک ہوتا ہے جبکہ اِس پرندے کی لمبائی میں نمایاں حصہ اس کی گردن اور ٹانگوں کا ہوتا ہے اور اس پرندے کا وزن سو یا ڈیڑھ سو کلو گرام تک ہوتا ہے۔

شترمرغ دنیا کے سب سے بڑے پرندے کے طور پر جانا جاتا ہے لیکن یہ اُڑ نہیں سکتا جبکہ یہ بہت تیز چل سکتا ہے اور اس کی رفتار ستر کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے، اور اسی وجہ سے شُتر مرغ کو افریقی سوانا میں گھومنے والے تیز ترین جانوروں میں سے ایک جانور کہا جاتا ہے۔

شتر مرغوں کی تیز رفتار انہیں شیر اور چیتوں سمیت دوسرے شکاریوں سے بچانے میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔

شترمرغ کی مضبوط اور لمبی لمبی ٹانگیں تمام دوسرے اُڑان بھرنے والے پرندوں میں سے کافی لمبی ہوتی ہیں یعنی اس پرندے کی ٹانگوں کی لمبائی پانچ میٹر سے زیادہ لمبی ہوتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں