اشتہار

سعودی عرب سے بڑی خوش خبری

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز کی شرح حیران کن حد تک گرگئی، گزشتہ روز وبا کے صرف 360 نئے کیسز سامنے آئے۔

تفصیلات کے مطابق مملکت میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا کے لگ بھگ ہزار کیسز رپورٹ ہوتے تھے لیکن یہ تعداد گرکر پہلے 700 سے 800 کے درمیان آئی اور اب یہ شرح 400 سے بھی کم ہوگئی ہے۔

سعودی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کوروناوائرس کے 360 کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں یومیہ بنیاد پر اسی طرح کم کیسز سامنے آرہے ہیں۔

- Advertisement -

New COVID-19 cases in KSA continue to dip below 400-mark; deaths in single digits

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ روز 9 کورونا مریضوں کی اموات ہوئیں جس کے بعد سعودی عرب میں وبا سے انتقال کر جانے والوں کی تعداد 8490 ہوگئی۔ مجموعی طور پر 5 لاکھ 42 ہزار 354 افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔

پیر کے روز 741 کورونا مریضوں نے وبا کو شکست بھی دی جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 29 ہزار 377 ریکارڈ کی گئی۔

مملکت میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد گھٹ کر 4487 رہ گئی جبکہ 1127 کی حالت تشویش ناک ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں