اشتہار

آمنہ الیاس کی ’ڈیٹنگ‘ کے دوران عجیب حرکت، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ آمنہ الیاس کی ڈیٹنگ کے دوران عجیب حرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اداکارہ آمنہ الیاس سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اکثر مزاحیہ ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین بھی خوب محظوظ ہوتے ہیں۔

اداکارہ نے ایسی ہی ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں کسی دوست کے ساتھ ڈیٹنگ پر دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

آمنہ الیاس کھانے کے دوران ویڈیو میں کچھ کہنے کی کوشش کرتی ہیں لیکن انہیں اچانک ’ڈکار‘ آرہی ہوتی ہیں جس کی وجہ سے وہ بولتے بولتے خاموش ہوجاتی ہیں۔

اداکارہ کے ساتھ دوسری مرتبہ بھی ایسا ہی ہوتا ہے جس پر وہ اپنے دوست سے معذرت کرتی ہیں لیکن ان کے دوست کہتے ہیں کہ کوئی بات نہیں ڈکار ہی تو ہے۔

آمنہ الیاس اپنے دوست سے پوچھتی ہیں کہ پکا کوئی مسئلہ نہیں ہے جس پر ان کے دوست کہتے ہیں کہ نہیں کوئی بات نہیں ہے۔

اداکارہ ایسے میں ڈکار لیتی ہیں اور ان کی ڈکار اتنی لمبی ہوتی ہے کہ ان کے دوست جو بیٹھے بریانی کا لقمہ منہ میں رکھ ہی رہے ہوتے ہیں ان کے ہاتھ سے چمچا چھوٹ جاتا ہے۔

آمنہ کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور مداح ان کی ویڈیو کی تعریف کررہے ہیں۔

اداکارہ نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن لکھا کہ ’پہلی ہی ڈیٹ پر خود مت بنو۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں