اشتہار

’یونس خان کے جانے سے کوئی زیادہ فرق نہیں پڑا‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کا کہنا ہے کہ یونس خان کے بطور بیٹنگ کوچ استعفیٰ دینے سے کوئی زیادہ فرق نہیں پڑا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیمپ میں تیاری کافی اچھی ہورہی ہے، میچ کھیلنے سے تیاری کا اچھا موقع ملے گا، کیمپ میں کھلاڑیوں کی اسکلز پر کام کیا جارہا ہے۔

شاداب خان نے کہا کہ انجری کی وجہ سے بیٹنگ میں میرا فوکس زیادہ تھا، مکمل فٹ ہوں اب بولنگ میں بھی بہتری لاؤں گا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے لیے تمام کھلاڑی محنت کررہے ہیں، پاک بھارت مقابلے کا دباؤ کافی زیادہ ہوتا ہے، جو ٹیم دباؤ برداشت کرتی ہے وہ کامیاب ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: استعفے کا معاملہ، یونس خان کے تہلکہ خیز انکشافات

واضح رہے کہ بیٹنگ کوچ یونس خان نے چند ماہ قبل عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے پی سی بی عہدیدار کے رویے کو بتایا تھا۔

یونس خان کا کہنا تھا کہ دورے پر روانگی سے قبل تربیتی کیمپ میں مجھے مدعو کیا گیا تھا لیکن میں نے طبیعت ناساز ہونے کے سبب کیمپ میں شرکت سے معذرت کی تھی تو بورڈ عہدیدار نے کہا کہ آپ کو یاد ہے ناں کہ حفیظ اور دیگر کے ساتھ کیا ہوا تھا۔

یونس خان نے کہا تھا کہ میں ان سے کہا کہ میں حفیظ نہیں ہوں یونس خان ہوں اور پھر یہی وجہ میرے استعفیٰ کا سبب بنی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں