تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

پٹاخے جلانے کا خوفناک انجام، ہاتھیوں نے تین افراد کو پیروں تلے روند ڈالا

نئی دہلی: بھارت میں بدمست ہاتھیوں کو بھگانے کے لئے آزمایا گیا حربہ ناکام ہوگیا اور تین افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہاتھیوں کا گروہ منیندر گڑھ اور کیلہاری حدود میں گھومتے ہوئے مدھیہ پردیش کے ضلع انوپ پور پہنچ گیا، جہاں گاؤں والوں نے ہاتھیوں کے گروہ بھگانے کے لیے پٹاخے چھوڑدئیے، جس پر ہاتھی مشتعل ہوگئے اور انہوں نے ایک خاندان پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں شوہر، بیوی سمیت ایک بچہ شامل ہے، علاقے میں ہاتھیوں کے حملے سے تین افراد کی ہلاکت پر کہرام مچ گیا اور پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا۔

واقعے سے متعلق محکمہ جنگلات نے بتایا کہ علاقے میں سات ہاتھیوں کا ایک گروہ گذشتہ تین روز سے گھوم رہا تھا، حکام نے ان کی نقل وحرکت پر نظر رکھی ہوئی تھی جبکہ دیہاتیوں کو واضح طور پر ان کے قریب جانے سے منع کیا گیا، اس کے باوجود گاؤں والوں نے ہاتھیوں کو بھگانے کے لئے بھونڈا طریقہ استعمال کیا، جس پر افسوسناک واقعہ رونما ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: جھنڈ سے نکالے گئے ہاتھی کا شہریوں پر حملہ، 16 افراد ہلاک

بھارت کے محکمہ جنگلی حیات کا کہنا ہے کہ بھارت میں سالانہ بنیادوں پر 100 افراد ہاتھی کے حملوں کے باعث ہلاک ہوتے ہیں، یہ تعداد 300 تک بھی جاسکتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع گولاگھاٹ میں ہی گزشتہ ماہ ہاتھیوں نے ایک 10 سالہ بچے کو بھی اپنے پیروں تلے کچل کر ہلاک کردیا تھا، جو گھر میں جلانے کےلیے جنگل سے لکڑیاں جمع کررہا تھا۔

Comments

- Advertisement -