تازہ ترین

فائزر ویکسین کے منتظر پاکستانیوں‌ کے لیے خوش خبری

اسلام آباد: امریکی کمپنی فائزر کی جانب سے تیار کردہ کرونا ویکسین کے منتظر پاکستانیوں کے لیے ایک بڑی خوش خبری ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکا کی طرف سے عطیہ کی جانے والی فائزر ویکسین کی تیس لاکھ 70 ہزار سے زائد خوراکیں خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچا دی گئیں۔

وزارتِ صحت کے مطابق امریکا پاکستان کو ویکسین کا سب سے بڑا عطیہ دینے والا ملک ہے۔

اسلام آباد میں قائم امریکی سفارت خانے کے حکام کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں 6 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن مکمل کرلی گئی ہے، فائزر ویکسین پہنچنے سے پاکستان میں جاری ویکسی نیشن عمل میں تیزی آئے گی۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں 11.10 فیصد آبادی کی ویکسینیشن مکمل

امریکا کی جانب سے پاکستان کو فائزر ویکسین کی خوراکیں کوویکس پروگرام کے تحت دی گئیں ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا کی جانب سے موڈرنا ویکسین کی ساڑھے پچاس لاکھ خوراکیں بھی پاکستان کو دی گئیں ہیں۔

Comments

- Advertisement -