تازہ ترین

الیکٹرانک ووٹنگ مشین الیکشن کمیشن کے معیار پر پورا نہ اتری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان، الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں پائی جانے والی کمزوریوں کی نشاندہی کے بعد تاحال وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے معلومات کے انتظار میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی پیش کی گئی الیکٹرانک ووٹنگ مشین الیکشن کمیشن کے معیار پر پورا نہ اتری، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی مطلوبہ معلومات الیکشن کمیشن کو فراہم نہیں کر سکی۔

الیکشن کمیشن کی متعلقہ کمیٹی ان معلومات کی فراہمی کے انتظار میں ہے، الیکشن کمیشن نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو یاد دہانی کا مراسلہ بھی ارسال کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: الیکٹرانک ووٹنگ مشین کیسے کام کرے گی؟

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ای وی ایم مشین کی ٹیسٹنگ رپورٹ بھی فراہم نہیں کی گئی، مشین کے حوالے سے عالمی معیار ٹیسٹنگ اور دیگر تفصیلات درکار ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزارت آئی ٹی نے اس حوالے سے وقت مانگا تھا۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے خصوصی کمیٹی بھی قائم کی ہے، خصوصی کمیٹی اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش کرے گی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں پائی جانے والی کمزوریوں کی نشاندہی کی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -