تازہ ترین

بھارت: روایتی تہوار خونی کھیل میں تبدیل، متعدد افراد لہولہان

بھارت میں ایک دوسرے پر پتھراؤ کا روایتی کھیل خونی کھیل بن گیا، صرف سات منٹ میں ستر سے زائد افراد لہولہان ہوئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اترکھنڈ سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد ہر سال پتھر بازی کا میچ کھیلتے ہیں ، جسے "بگوال” کہاجاتاہے۔

بگوال کے معنی ’’پتھروں سے لڑائی‘‘ہے، خونی کھیل میں ضلع چمپاوت کے چار قبائل شریک ہوتے ہیں، دونوں اطراف سے شدید سنگ باری ہوتی ہے اور اس میں لوگ لہولہان بھی ہوتے ہیں۔

اس خونی کھیل میں فوری طبی امداد کی بھی ضرورت پڑتی ہے جہاں درجنوں افراد اس میں زخمی بھی ہوجاتے ہیں جبکہ کچھ کی حالت تو تشویشناک بھی ہوجاتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سال منائے جانے والے اس تہوار میں صرف سات منٹ میں ستتر افراد زخمی ہوئے۔

یہ رسم ایک دیومالائی داستان سے شروع ہوئی ہے، کہانی کے مطابق دیوی دھورا گاؤں میں موجود براہی نامی ایک دیوی انسانوں کو یہ پیشکش کرتی ہے کہ اگر انسانوں کی کچھ تعداد کو بھینٹ چڑھادیا جائے تو وہ اس کے بدلے تمام افراد کو بلاؤں کے حملے سے بچالے گی ۔

Comments

- Advertisement -