تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

وسیم اکرم بھارتی میڈیا پر برس پڑے

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے متعلق جھوٹی خبر شائع کرنے پر بھارتی اخبار کی سرزنش کردی۔

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’ٹائمز آف انڈیا بھارت کا معتبر اخبار ہے اور اس طرح کی بے بنیاد خبروں سے ان کی ساکھ کو نقصان ہوگا۔

وسیم اکرم نے لکھا کہ ’چیئرمین پی سی بی ایک خاص عہدہ ہے اور اس میں کبھی میری دلچسپی نہیں رہی۔‘

سابق کپتان نے رمیز راجہ کو نامزدگی پر مبارک باد بھی دیتے ہوئے کہا کہ ’مجھے یقین ہے کہ رمیز اپنے ویژن اور تجربے سے پاکستان کرکٹ میں مثبت تبدیلی لائیں گے۔‘

وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر اس خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بھارتی میڈیا کو جواب دیا کہ برائے مہربانی اس طرح کی جھوٹی خبروں کو پھیلانا بند کر دیں اور اپنے ذرائع ٹھیک کر لیں۔

واضح رہے کہ بھارت کے ایک بڑے میڈیا گروپ نے گزشتہ روز یہ خبر شائع کی کہ وسیم اکرم بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بننے کے خواہشمند تھے لیکن ان کے نام پر غور نہیں کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -