اشتہار

’طالبان نے دوحہ معاہدے پر مکمل عمل کیا، امریکا اب عافیہ صدیقی کو رہا کرے‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستانی علما و مشائخ نے کہا ہے کہ طالبان نے دوحہ معاہدے پر مکمل عمل کیا، افغانستان سے انخلا کے بعد امریکا سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو فوری رہا کرے۔

اسلام آباد میں پاکستان علماکونسل کےزیر اہتمام  علما مشائخ کنونشن ہوا، جس میں تمام مکاتب فکر کے علما کرام نے شرکت کی اور خطے کی بدلتی صورت حال پر غور کیا۔

بعد ازاں اکستان علماکونسل  مشائخ کنونشن کا متفقہ اعلامیہ جاری کیا گیا، جسے وزیراعظم کے معاونِ خصوصی نے پڑھ کر سنایا اور تمام شرکا نے اس کی تائید کی۔

- Advertisement -

اعلامیے میں کہا گیا کہ کنونشن افغانستان سےمتعلق ریاست پاکستان کے مؤقف کی تائید کرتا ہے اور عالمی برادری سےمطالبہ  ہے وہ اس صورت میں افغانستان کو تنہا نہ چھوڑے۔

علما و مشائخ نے امریکا سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے سوال کیا کہ جب افغانستان کی جنگ معاہدے کے تحت ختم ہوگئی تو عافیہ صدیقی اب تک قید میں کیوں ہیں؟۔

مزید پڑھیں: ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر ساتھی قیدی کا حملہ، دفتر خارجہ کا رد عمل

یہ بھی پڑھیں: ’’افغان طالبان نے عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کردیا‘‘

اعلامیے میں وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ عافیہ صدیقی کی رہائی کا معاملہ اٹھائی کیونکہ اب ڈاکٹر عافیہ کو پابند سلاسل رکھنے کا کوئی جواز باقی نہیں ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ’دوحہ میں جو معاہدے طے ہوئے، افغان طالبان نے اُن ساری شرائط پر عمل کیا، اب دنیا طالبان کے ساتھ تعاون کرے تاکہ افغانستان اور خطےمیں امن قائم ہوسکے، افغانستان کا امن پاکستان کا امن ہے اور پاکستان کا امن افغانستان کا امن ہے‘۔

اعلامیے میں اس بات پر زور دیا گیا کہ او آئی سی افغانستان کی صورت حال پر اجلاس بلائے اور معاملےپر متفقہ مؤقف اپنایا جائے۔

پاکستان علما کونسل اور مشائخ نے پاکستان بھر میں جمعہ کو یوم وحدت کےطورپرمنانےجبکہ یکم ستمبرتا10ستمبر عشرہ شہدائےملت کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں