12.1 C
Dublin
منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

’جس کو میرا گانا نہیں پسند بے شک نہ سنے‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ علیزے شاہ نے گانے پر تنقید کرنے والے صارفین کو مشورہ دے دیا۔

اداکارہ علیزے شاہ کی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہورہی ہے جس میں گانے پر تنقید کرنے والے صارفین کو مشورہ دے رہی ہیں کہ جس کو میرا گانا نہیں پسند بے شک نہ سنے۔

اداکارہ نے کہا کہ بے شمار پوسٹس میں میرے لیے کہا گیا کہ گاتے وقت میں کوئی اور لہجہ استعمال کررہی ہوں تو اطلاع کے لیے عرض ہے کہ گاتے وقت لہجے جیسی کوئی چیز نہیں ہوتی یہ وہی انداز جیسے میں بولتی ہوں۔

- Advertisement -

اداکارہ نے کہا کہ جس میں میرا گانا نہیں پسند وہ بے شک نہ سنے، یہ آپ سب کی مرضی ہے۔

علیزے نے صاف طور پر بتایا کہ وہ اپنے لیے اور ان لوگوں کے لیے گاتی ہیں جو ان سے محبت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز علیزے شاہ نے راحت فتح علی خان کا مشہور گانا ’اورے پیا‘ گایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا گیا تھا تاہم کچھ صارفین نے اداکارہ پر تنقید کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں