تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

افسوسناک واقعہ، خاتون نے کمسن بیٹی کو پالتو بلیوں کے ساتھ بند کردیا

ماسکو: روس میں دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں نازی ازم سے متاثرہ خاتون نے اپنی کمسن بیٹی کو پالتو بلیوں کے ساتھ بند کردیا۔

ہم سب نے پریوں کی کہانیوں میں ظالم ماؤں کے بارے میں سنا ہے اس کا عملی مظاہرہ بھی دیکھنے کو مل گیا، واقعہ ماسکو کے شمالی علاقے ٹالڈوم میں پیش آیا ، جہاں ظالم ماں نے اپنی چھ سالہ بیٹی کو انیس بلیوں کے ساتھ تاریک کمرے میں بند کردیا۔

یہ واقعہ رواں سال مارچ میں پیش آیا تھا، جب مقامی پولیس نے چھ سالہ بچی ڈیٹس کو ایک تاریک کمرے سے بازیاب کرایا، پولیس کا کہنا ہے کہ بچی اس دوران بلیوں کی خوراک پر زندہ رہی اور بچی صرف بلی کی آواز

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی اس دوران بلیوں کی خوراک پر زندہ رہی اور صرف بلیوں کی جانب سے نکالی جانے والی آوازوں کوئی ری ایکشن دکھاتی، یہی نہیں اس تاریک کمرے میں بلیوں کے ساتھ رہنے پر بچی کی صحت پر اتنا بُرا اثر پڑا کہ وہ سمجھتی ہے کہ اس کا نام کٹی ہے۔دلخراش واقعے کا درد ناک پہلو یہ ہے کہ ظالم ماں اپنی بارہ سالہ دوسری بیٹی کے ساتھ پرتعیش فلیٹ میں رہی اور بلیوں کو خوراک دینے کے لئے اس نے ایک شخص کو ڈیوٹی پر مامور کررکھا تھا جبکہ کمسن بچی کو بغیر کھڑکی والے کمرے میں جانوروں کے ساتھ چھوڑا گیا۔

ظالم خاتون نے بعد ازاں اعتراف کیا کہ یہ سب مجھ سے ایک الجھن کے باعث ہوا اور میں نے اپنے اپنی بیٹی کو بلیوں کے ساتھ بند کردیا،حالانکہ ایک مرد بلیوں کو کھانا فراہم کرتا تھا، مذکورہ شخص ہر پانچ سات دن بعد اس کمرے کی صفائی بھی کرتا تھا، مگر کمرے میں قید کی گئی لڑکی نے نہ کو کھبی اسکول کی شکل دیکھی اور نہ ہی اسی کسی سماجی کاموں میں دیکھا گیا۔

نازی ازم سے متاثرہ ظالم خاتون کو بیٹی سے غیر انسانی سلوک روا رکھنے پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -