اشتہار

‘افغان عوام کو جلد بڑی خوشخبری سنائی جائے گی’

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: افغان طالبان کے کمانڈر ابدالی کندزئی کا کہنا ہے کہ امارت اسلامی افغانستان نے پنجشیر فتح کرلیا ہے، افغان عوام کو جلد بڑی خوشخبری سنائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں ابدالی کندزئی نے کہا کہ امارت اسلامیہ افغانستان کے ترجمان جلد پریس کانفرنس کریں گے جس میں عوام کو خوش خبری سنائی جائے گی، پنجشیر ہمارے ہاتھ میں ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امراللہ صالح اور احمد مسعود بھاگ گئے۔

- Advertisement -

دوسری جانب امارت اسلامیہ کے عسکری امور کمیشن کا اہم اعلامیہ جاری ہوا ہے جس میں کابل اور دیگر شہروں میں ہوائی فائرنگ سے متعلق ہدایت شامل ہیں۔

پنجشیر صوبے کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا، طالبان کا دعویٰ

ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ کابل اور دیگرشہروں میں تقریبات پر ہوائی فائرنگ کی جاتی ہے، ہوائی فائرنگ سےبہت سے شہری شہید، زخمی اور خوفزدہ ہوتے ہیں۔

انہوں نے اعلامیہ میں ہدایت کی کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے اور تحقیقات کے بعد ایسے افراد کو غیر مسلح کرکے شہر بدر کردیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں