اشتہار

مصباح اور وقار کے مستعفی ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس کے عہدوں سے مستعفی ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس کو سن گن مل گئی تھی کہ خود نہیں ہٹے تو ہٹا دئیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی ہیڈ کوارٹر لاہور میں تبدیلی کی باز گشت تھی ایسے میں مصباح صبح سویرے چیف ایگزیکٹو وسیم خان سے ملے، وسیم خان نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی سیریز میں آرام کرلیں اس دوران مصباح اور وسیم خان کے درمیان بحث ہوئی۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ مصباح الحق نیوزی لینڈ سیریز میں کوچنگ کے خواہش مند تھے اور ان کو ٹیم سلیکشن پر بھی تحفظات تھے، وہ اعظم خان کی ٹیم میں شمولیت کے سخت خلاف تھے۔

مزید پڑھیں: مصباح الحق اور وقار یونس کوچنگ کے عہدوں سے دستبردار

ذرائع کا کہنا ہےکہ سلیکشن اور بورڈ کے رویے پر مصباح کی راہیں جدا ہوئیں۔

دوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے وقار یونس سے استعفیٰ طلب کیا۔

واضح رہےکہ مصباح الحق اور وقار یونس کو ستمبر 2019 میں قومی کرکٹ ٹیم کا بالترتیب ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

اب ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز میں بحیثیت عبوری کوچز ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں