اشتہار

دو لاکھ سے زائد ملازمت کے مواقع! سعودی حکومت نے خوشخبری سنا دی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب کی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے دو لاکھ سے زائد افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی نوید سنا دی۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے وژن 2030 کے تحت لاکھوں مقامی شہریوں کو روزگار فراہم کیا جن میں خواتین بھی شامل تھیں۔

اس حوالے سے وزیر سماجی بہبود و افرادی قوت انجینیئر احمد الراجحی نے کہا ہے کہ وزارت ای پلیٹ فارم کے ذریعے ایک روز میں 21 ہزار سے زیادہ امور نمٹا رہی ہے جب کہ ماضی میں مکاتب العمل میں زیادہ سے زیادہ روزانہ 700 امور نمٹائے جاتے تھے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ وزارت افرادی قوت وژن 2030 کے تحت لیبر کے بہتر مستقبل کےلیے کوشاں ہے اور اس سلسلے میں وزارت نے ایک آزاد پلیٹ فارم جاری کیا ہے جس سے آن لائن 52 ہزار سے زیادہ شہری فائدہ اٹھا سکیں گے۔

سعودی وزیر احمد الراجحی نے دو لاکھ سے زائد سعودی شہریوں کو رواں برس روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی خوشخبری بھی سنائی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں