اشتہار

علی ظفر ہرجانہ کیس، عفت عمر اور علی گل پیر کے وارنٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور کی مقامی عدالت نے سوشل میڈیا پر گلوکار و اداکار علی ظفر کی کردار کشی کے کیس میں عفت عمر اور علی گل پیر کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اداکار علی ظفر کے خلاف  سوشل میڈیا پر منفی مہم چلانے کے خلاف کیس میں اُس وقت بڑی پیش رفت  سامنے آئی جب عدالت نے اداکارہ عفت عمر اور علی گل پیر کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ یوسف عبدالرحمان نے  کیس کی سماعت کا  تحریری فیصلہ بھی جاری کیا۔  جس میں اداکارہ عفت عمر کو ملزمہ قرار دے کر لکھا گیا ہے کہ وہ پیشی پر حاضر نہیں ہوئیں اور اس کا کوئی قانونی جواز بھی پیش نہیں کرسکیں۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: علی ظفر ہرجانہ کیس: میشا شفیع کی اہم گواہ پر جرح مکمل

عدالت نے حاضری سے استشنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے عدم پیشی پر علی گل پیر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے ۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے گلوکارہ میشا شفیع اور ماہم جمال کو سمن جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان  لینی غنی ، فریحہ ایوب ، حسام الزمان اور  فیضان رضا نے  مستقل حاضری معافی کی درخواستیں دائر کیں کہ مؤقف اختیار کیا کہ  وہ کراچی میں  رہتے ہیں اس لیے ہر پیشی پر حاضر نہیں ہو سکتے ۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ کراچی میں رہائش کی وجہ سے سماعت پر عدم پیشی کوئی ٹھوس جواز نہیں، قانون کی روشنی میں تمام درخواستوں کو مسترد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علی ظفر ہرجانہ کیس،  لینیٰ غنی، عفت عمر اور علی گل پیر سے متعلق عدالت کا بڑا حکم

عدالت نے ملزمان کو طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ میشا شفیع سمیت دیگر پر الزام ہے کہ انھوں نے اداکار علی ظفر کےخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی اور وہ اپنے موقف کے حق میں  شواہد پیش نہ کر سکے ۔ اس کیس کا چالان ایف آئی اے نے عدالت میں جمع کروادیا ہے۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں