تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

علی ظفر ہرجانہ کیس: میشا شفیع کی اہم گواہ پر جرح مکمل

تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت میں علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج اظہر اقبال رانجھا نے علی ظفر نے کیس کی سماعت کی۔

سماعت کےآغاز پر علی ظفر کے وکیل نے میشا شفیع کی جانب سے پیش ہونے والی گواہ لینا غنی پر جرح کی، علی ظفر کے وکیل نے لینا غنی سے استفسار کیا کہ آپ نے الزامات لگائے مگر آپ کی بہن نے علی ظفر کو میسجز کیے کہ انھیں بھارتی اداکاروں سے ملوایا جائے، جس پر لینا غنی نے جواب دیا کہ میں اپنی بہن کے حوالے سے جواب دہ نہیں۔

علی ظفر کے وکیل نے لینا غنی سے سوال کیا کہ آپ نے اپنے بیان میں کہا کہ آپ کو علی ظفر کے مداحوں نے دھمکیاں دیں مگر جو دستاویزات ہیں ان کے مطابق تو آپ پر عورت مارچ اور اسکے نعروں کی وجہ سے تنقید کی گٸی، جس پر لینا غنی نے کہا کہ جنہوں نے تنقید کی وہ علی ظفر کے ہی مداح ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: علی ظفر کیس:‌ میشا شفیع کے مینیجر کا عدالت میں‌ بڑا اعتراف

علی ظفر کے وکیل نے جرح کے دوران سوال کیا کہ کیا آپ نے شہرت حاصل کرنے کے لیے میرے موکل پر الزامات عاٸد نہیں کئے جس پر لینا غنی نے انکار کیا، اسی کی ساتھ ہی میشا شفیع کی گواہ لینا غنی پر علی ظفر کے وکلا کی جرح مکمل کی۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 5 جولائی تک ملتوی کردی، عدالت نے آئندہ سماعت پر خاتون گواہ کو شہادت کیلئےطلب کیا جس پر وکیل علی ظفر نے کہا کہ ہم تو سمجھتے ہیں اب میشا شفیع کو طلب کیا جائے، ورنہ دو ماہ اسی میں گزر جانے ہیں کہ ان کا ویڈیو لنک سے بیان ریکارڈ کروایا جائے جس پر عدالت نے کہا کہ پہلے خاتون گواہ کی شہادت ہوجائےاسکے بعد معاملے کو دیکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ تین اپریل کو ہونے والی سماعت میں میشا شفیع کی جانب سے پیش کیے جانے والے اہم گواہ اور مینیجر نے عدالت کے روبرو اعتراف کیا تھا کہ وہ ہراسانی واقعے کے عینی شاہد نہیں ہیں بلکہ میشا شفیع نے انہیں موبائل پیغام کے ذریعے واقعے سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

 

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں