تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کویت میں سائیکل کرائے پر دینے والوں پر بڑی مشکل آن پڑی

کویت سٹی: کویت نے ساحل سمندر پر کرائے پر دی جانے والے سائیکل اور اسکوٹرز کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنریٹ دارالحکومت میونسپلٹی برانچ میں محکمہ حفظان صحت اور روڈ ورکس کے ڈائریکٹر مشعل العظمی نے واضح کیا کہ انتظامیہ نے ان تمام سائیکلوں اور اسکوٹروں کو اٹھانے کے لیے منظم فیلڈ مہمات میں ایک ٹائم ٹیبل مقرر کیا ہے جو ساحلی پٹی (واٹر فرنٹ) کے فٹ پاتھوں پر کرائے پر دی جاتی ہیں۔

انتظامیہ نے کہا کہ جب تک خلاف ورزی کرنے والے کے جرمانے ادا نہیں کیے جاتے انہیں رہا نہیں کیا جائے گا، العظمی نے بتایا کہ خلاف ورزی کی قیمت 500 دینار تک ہو گی اور کوئی مفاہمت نہیں ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ نے سائیکلوں کو اٹھایا اور یہ افواہ نہیں ہے، بلدیہ کا لائسنس رکھنے والی اجازت شدہ گیمز کو ان جرمانوں سے مستثنیٰ حاصل ہے بغیر لائسنس کے سائیکل یا اسکوٹی کرائے پر لینے کی سرگرمی خلاف ورزی کے تحت آتی ہے اور اس کے مطابق قابل اطلاق ضوابط اور جرمانے لاگو ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کویت: ورک پرمٹ ویزے کے لیے نیا نظام متعارف

العظمی نے بتایا کہ خلاف ورزی کی قیمت 500 دینار تک ہ گی اور کوئی مفاہمت نہیں ہوگی، انہوں نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کھیل خطرناک ہیں فیملیز ، ساحل سمندر چہل قدمی کرنے اور رننگ کے شوقین افراد کو ہراساں کرنے کے علاوہ اس سرگرمی کا عمل قانون کے خلاف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس کے پاس لائسنس ہے اس کے خلاف کارروائی نہیں کی جائے گی اور اسے اپنی سرگرمی جاری رکھنے کی اجازت دی جائے گی تاہم جو سرگرمی بھی ممنوع ہے بلدیہ اس کے خلاف قانونی اقدامات کرے گی۔

Comments

- Advertisement -