اشتہار

آسٹریلیا کی ٹیم بھی دے دیں تو مصباح کینیا جیسا حال کردیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے سابق کوچ مصباح الحق کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اے ار وائی نیوز کے پروگرام ’اسپورٹس روم‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے کہا کہ مصباح الحق کو آسٹریلیا کی ٹیم بھی دے دیں تو وہ ایک سال میں کینیا جیسا حال کردیں گے۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ مصباح نے ایک نمبر پر چھ چھ لڑکوں کو آزمایا پھر بھی کوئی بھی نہ بن سکا۔

- Advertisement -

عاقب جاوید نے کہا کہ وقار یونس سمجھتے ہیں خود تیز گیند کرتے تھے تو ان سے اچھا کوئی نہیں، وقار یونس اب دوبارہ کمنٹری کرنے کے بجائے پہلے کوچنگ سیکھ لیں۔

انہوں نے کہا کہ بتایا جائے کہ آصف علی اور خوشدل شاہ کس کارکردگی پر ٹیم میں آئے ہیں، اعظم خان باصلاحیت کھلاڑی ہیں لیکن ان کی فٹنس پر سوالیہ نشان ہے، اگر آپ فٹنس پر سمجھوتہ کریں گے تو ٹیم کو نقصان ہوگا۔

مزید پڑھیں: ’وقار یونس دوبارہ کمنٹری کرنے کے بجائے کوچنگ سیکھیں‘

عاقب جاوید نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی کنڈیشنز کا قومی کھلاڑیوں کو تجربہ ہے، ورلڈ کپ میں قومی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتی ہے، اگر کھلاڑیوں کا استعمال درست ہو تو ورلڈ کپ سیمی فائنل کھیل سکتے ہیں۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ تیزی سے نیچے جارہی ہے، رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی بنانا عمران خان کا اچھا فیصلہ ہے، رمیز راجہ کو کرکٹ کا وسیع تجربہ ہے جس سے فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیولپمنٹ پروگرام 2008 میں بند ہونے سے نقصان ہوا، پروگرام سے آپ کو ہر سال ایک دو کھلاڑی ملتے تھے، پروگرام بند کرنے کا نقصان اب ہورہا ہے، رمیز راجہ کے لیے سب سے بڑا چیلنج کرکٹ کو بہتر کرنا ہے، گراؤنڈ اور پچز بہتر کرنا ہوں گی، اکیڈمیز کا جال بچھانا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں