تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب میں خاتون کے قاتل کو سزائے موت دے دی گئی

سعودی عرب میں خاتون کو قتل کرنے والے غیرملکی شہری کو سزائے موت دے دی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مقیم غیرملکی خاتون کے قتل کیس میں مصری شہری کی ‏سزائے موت پر عملدرآمد کر دیا گیا۔

مجرم عصام محمد ہلال نے غیرقانونی طور پر مملکت میں مقیم خاتون کو قتل کر کے لاش کو جلادیا تھا تاکہ ‏واردات کے بارے میں کسی کو علم نہ ہو سکے۔

سیکورٹی فورسز نے قاتل کو ڈھونڈ نکالا اور اس کے خلاف فوجداری عدالت میں مقدمہ چلایا گیا جہاں ملزم پر ‏الزام ثابت ہو گیا۔

فوجداری عدالت نے قتل کا الزام ثابت ہونے پر مصری کو سزائے موت سنائی، اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے ‏فوجداری عدالت کے فیصلے کی توثیق کی۔

شاہی فرمان جاری ہونے پر مجرم کو بدھ کے روز مدینہ منورہ ریجن میں سزائے موت دے دی گئی۔

Comments

- Advertisement -