اشتہار

’ڈائریکٹر نے آواز پسند آنے پر منتخب کرلیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ زرنش خان کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ اداکاری کروں گی لیکن ڈائریکٹر نے آواز پسند آنے پر منتخب کرلیا۔

اداکارہ زرنش خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی اور شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے سے متعلق بتایا۔

زرنش خان نے بتایا کہ ’میں نے سوچا نہیں تھا کہ مجھ سے زندگی میں کبھی اداکاری ہوسکے گی، والدہ کی دوست کی اسلام آباد میں شوٹنگ ہورہی تھی، والدہ نے مجھ سے کہا کہ ساتھ چلتے ہیں، مجھے بھی شوٹنگ دیکھنے کا شوق تھا والدہ کے ساتھ چلی گئی۔‘

- Advertisement -

اداکارہ نے بتایا کہ شوٹنگ دیکھنے پہنچی تو وہاں ڈائریکٹر کو میری آواز پسند آگئی، ڈائریکٹر نے کہا کہ اس کی آواز بہت اچھی ہے، انہوں نے مجھے ایک اسکرپٹ پڑھنے کے لیے دیا، میں سمجھی کہ انہیں پڑھنا نہیں آرہا اس لیے مجھے دیا ہے میں نے ایسے ہی پڑھنا شروع کردیا تو انہیں اچھا لگ گیا۔

زرنش خان کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر نے کہا کہ ڈرامے میں ایک رول مجھے لازمی اس سے کروانا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میرے ذہن میں اداکاری کی مختلف تعریف تھیں کہ ایک میوزک چل رہا ہوگا لوگ انجوائے کررہے ہوں گے لیکن اس کے برعکس ہوا۔

اداکارہ نے بتایا کہ ڈائریکٹر نے والدین کو راضی کرلیا اور میں سیٹ پر پہنچی تو مجھے چند گھنٹے دنوں کے برابر لگ رہے تھے ہر کوئی اپنا چہرہ لے کر الگ بیٹھا ہوا تھا تاہم 12 دن کی شوٹنگ کے بعد ڈرامہ نشر ہوگیا۔

زرنش نے بتایا کہ میں نے سوچا نہیں تھا کہ میری اداکاری لوگوں کو پسند آجائے گی، پہلے ڈرامے کے بعد مجھے کراچی سے کال آئی اور اس طرح شوبز انڈسٹری کے سفر کر آغاز ہوگیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں