جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

دکان پر چیز لینے گئی بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل

اشتہار

حیرت انگیز

شیخوپورہ میں 6 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے مانا والا میں اسکول سے واپسی پر دکان پر چیز لینے گئی 6 سالہ بچی کو اغوا کرکے مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے شواہد مٹانے کے لیے بچی کی لاش کو نہر میں پھینک دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم دکاندار ہے ملزم کو شک کی بنیاد پرگرفتار کیا تو اس نے اعتراف جرم کرلیا،ملزم کی نشاندہی پربچی کی لاش نہرکے قریب سے ملی ہے۔

مزید پڑھیں: راجن پورمیں 12 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے اسکول سےگھر نہ آنے پر والد نے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

آئی جی پنجاب نے شیخوپورہ میں 6 سال کی لاپتہ بچی کی لاش ملنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے گرفتار ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں