اشتہار

کیا پاکستان ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ سے کھیلے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

چیف ایگزیکٹو پاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ سے ورلڈکپ میں نہ کھیلنے کا ‏نہیں سوچا۔

ایک بیان میں وسیم خان نے کہا کہ نیوزی لینڈ کا یکطرفہ فیصلہ خطرناک مثال قائم کرے گا اگر نیوزی لینڈ ‏سیکورٹی تفصیلات کا تبادلہ کرتاتو خدشات دور کرتے۔

انہوں نے کہا کہ معاملہ آئی سی سی اور نیوزی لینڈ بورڈمیں اٹھائیں گے مگر نیوزی لینڈ سے ورلڈکپ میں نہ ‏کھیلنے کا نہیں سوچا کیونکہ ورلڈ کپ کے میچ میں سیاہ پٹیاں باندھ کرکھیلناسیاسی عمل ہوجائےگا۔

- Advertisement -

وسیم خان نے بتایا کہ رمیز راجہ نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو خط لکھ دیا ہے جمعہ کو ریگ ڈیکاسن نے فون ‏کر کے سیکورٹی الرٹ کا بتایا ہمارےسیکورٹی اداروں کوایسےکسی خطرے کا علم نہیں تھا ٹیم کو ہوٹل سے گراؤنڈ ‏تک لے جانے کا راستہ بھی محفوظ تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا اور بنگلادیش سےکھیلنےکیلئے رابطہ کیا تھا جوممکن نہیں تاہم امیدہے انگلینڈکی ٹیم ‏پاکستان آئےگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں