تازہ ترین

سوتیلے بھائی کی لرزہ خیز واردات، خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی

نئی دہلی: بھارتی ریاست میرٹھ میں قتل کی لرزہ خیز واردات نے سنسنی پھیلادی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق میرٹھ کے تھانہ برہم پوری علاقے کے خوشحال کالونی میں رات گئے میاں بیوی کو قتل کردیا گیا، دہرے قتل کے باعث علاقے میں سخت خوف وہراس پھیل گیا، واقعے کے بعد پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لیکر اسپتال منتقل کیا جبکہ قتل کے محرکات جاننے کے لئے تفتیش کا آغاز کیا۔

اطلاعات کے مطابق مقتول عابد اپنی فیملی کے ساتھ مقیم تھا اور پولٹری سپلائی کا کام سے وابستہ تھا، عابد کے گھر میں ہی اس کی بیوی کا منہ بولا بھائی سمیر بھی رہا کرتا تھا،
گزشتہ رات کسی بات پر تلخ کلامی پر سمیر نے اپنے بہنوئی کا گلا کاٹ ڈالا اور بعد میں اپنی منہ بولی بہن کو بھی چاقو کے وار کرتے ہوئے موت کے گھاٹ اتاردیا۔

پولیس کے مطابق لرزہ خیز واردات کے موقع پر موجود بچوں نے سمیر سے مزاحمت بھی کی، مگر قاتل کے سر پر بھوت سوار تھا، جس نے دونوں معصوموں کے سامنے ان کے والدین کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔

برہم پوری تھانے پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے اور ملزم کی گرفتاری و قتل کے محرکات جاننے کے لئے کوششیں شروع کردی گئیں ہیں۔

Comments

- Advertisement -