اشتہار

پاسپورٹ کی آن لائن تجدید کا طریقہ کار

اشتہار

حیرت انگیز

حکومت پاکستان نے شہریوں کی سہولت کےلیے پاسپورٹ کی تجدید کےلیے آن لائن سروس متعارف کروائی تاہم آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے انتہائی قلیل تعداد پاسپورٹ کی آن لائن سروس سے متعلق جانتی ہے۔

کرونا وبا دنیا میں پھیلنے کے بعد سے تقریباً ممالک سے امور کی انجام دہی کےلیے آن لائن طریقہ کار متعارف کروا دئیے ہیں تاکہ وبا محفوظ رہا جاسکے تو کیوں نا پاکستانی شہری بھی اپنا وقت بچانے اور صحت کے تحفظ کےلیے حکومت پاکستان کے ای پورٹل سے فائدہ اٹھائیں گے۔

آج ہم اپنے قارئین کو پاسپورٹ کی آن لائن تجدید سے متعلق آگاہی فراہم کریں گے۔

- Advertisement -

حکومت پاکستان کی جانب سے سن 2016 میں اپنے شہریوں کی سہولت بالخصوص بیرون ملک پاکستانیوں کی آسانی کےلیے پاسپورٹ کی تجدید کےلیے آن لائن سروسز متعارف کرائی تھیں لیکن اس سروس سے صرف وہ افراد فائدہ اٹھا سکتے ہیں جن کے پاسپورٹ کی معیاد مکمل طور پر ختم ہوچکی ہو یا پاسپورٹ کی معیاد 7 ماہ سے کم رہ گئی ہو۔

اگر ہمارے قارئین پاسپورٹ کی تجدید کےلیے آن لائن سروس سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو ان کےلیے ضروری ہے کہ وہ مذکورہ چیزیں تیار کرلیں۔

تصاویر جن کا سائز پانچ ایم بی ہونا چاہیے، فنگرپرنٹ فارم صارف کے پاس ہونا ضروری ہے اور فیس کی ادائیگی کےلیے ڈیبٹ یا کریڈٹ کار بھی موجود ہونا چاہیے۔

اپلائی کرنے کا طریقہ:

اب آپ کے پاس تمام ضروری اشیاء و دستاویزات موجود ہیں تو آپ پاسپورٹ آفس کی ای سروس پورٹل پر جائیں اور درخواست شروع کرنے کے بٹن کو دبائیں۔

بٹن دبانے کے بعد پورٹل آپ نے اکاؤنٹ بنانے کا تقاضہ کرے گا جس کے ذریعے آپ خود کو پورٹل پر رجسٹر کروائیں گے۔

مذکورہ بالا اقدامات کے بعد آپ پاسپورٹ کی تجدید کیلئے نیا پاسپورٹ بنوانے کےلیے اپلائی کریں گے اور تمام ضروری معلومات فراہم کریں گے اور جس پتے پر آپ پاسپورٹ منگوانا چاہتے وہ پتہ پورٹل پر درج کریں گے اور آن لائن فیس کی ادائیگی کریں گے۔

درخواست جمع ہونے کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موجود دفتر تمام دستاویزات اور درخواست کا بغور جائزہ لینے کے بعد دس یوم میں آپ کا پاسپورٹ آپ تک پہنچا دیں گے اور اگر ارجنٹ بنوایا ہے تو 4 دنوں میں پاسپورٹ آپ کو موصول ہوجائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں