اشتہار

پاک فوج کے معمر ترین افسر انتقال کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل سلطان محمد خان مینگل 103 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل (ر) سلطان محمد خان مینگل انتقال کرگئے، ان کا انتقال آج کوئٹہ سی ایم ایچ اسپتال میں ہوا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل(ر) سلطان محمد کا انتقال ایک سو تین سال کی عمر میں ہوا، لیفٹیننٹ کرنل سلطان محمدخان مینگل پاک فوج سے وابستہ معمرترین افسرتھے، مرحوم بہترین کھلاڑی، بہترین سپاہی اور مختلف کھلیوں میں ریکارڈ ہولڈرتھے۔

- Advertisement -

لیفٹیننٹ کرنل سلطان محمد بلوچستان کےعلاقےنوشکی سےتعلق رکھتےتھے، لیفٹیننٹ کرنل سلطان نے1941میں برٹش انڈین آرمی میں شمولیت اختیارکی، آپ نے1942میں پانچویں بلوچ(جیکب رجمنٹ)میں کمیشن حاصل کیا،بعد ازاں فرنٹیئرفورس میں شمولیت اختیارکی،انفنٹری اسکول کوئٹہ میں انسٹرکٹررہے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ مرحوم نے ملک کےتمام قدرتی گزرگاہوں میں مہمات سر کیں، آپ نےپیدل، کوہ پیمائی، کشتی رانی کےذریعہ مہمات سرکیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آپ جیکب رائفلز، ٹوایف ایف گائیڈز، ستلج رینجرز،نادرن اسکاوٹس گلگت کےکمانڈنٹ رہے، آپ1967میں پاک فوج سےلیفٹیننٹ کرنل کےعہدےسےریٹائرڈہوئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم افتخار نے لیفٹیننٹ کرنل (ر) سلطان محمد خان مینگل کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کوجواررحمت میں جگہ عطافرمائے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں