کراچی میں سنگ دلی اور درندگی کی انتہاکر دی گئی، معمولی موبائل کے لیے ڈاکوؤں نے رائیڈر کو سر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
شہرقائد میں لٹیروں کی دیدہ دلیری کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا، دن دیہاڑے مصروف سڑک پر مسلح افراد نے چند ہزار کے موبائل کے لیے رائیڈر کی جان لے لی۔
واقعہ سہراب گوٹھ میں پیش آیا جہاں پیٹرول پمپ کے قریب ایک رائیڈر کو ڈکیٹی مزاحمت پر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
رائیڈر کو سر میں گولی مارنے والا گرفتار نہیں کیا جاسکا، سی سی ٹی وی میں دیکھاجاسکتا ہےکہ موٹرسائیکل سوار نے معمولی موبائل چھینتے ہوئے رائیڈر کو براہ راست سر میں گولی ماری، رائیڈر گولی لگتےہیں زمین پرگرا اور دم توڑگیا۔
دوسری جانب نئی کراچی میں رکشہ ڈرائیور کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعات سے متعلق تفتیش شروع کر دی ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔