تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

’مجھے ہارٹ اٹیک نہیں ہوا‘ : انضمام الحق نے گھر واپس آکر پیغام جاری کردیا

لاہور: قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز انضمام الحق نے  دل کی بیماری میں مبتلا ہونے کے بعد اپنا پہلا پیغام جاری کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے اپنے بیان میں دعا کرنے والوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور اپنی گھر واپسی کو بھی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا۔

انہوں نے سب سے اپیل کی کہ ’جب بھی بھی آپ کچھ محسوس کررہےہوں تو ڈاکٹر سے رجوع کر کے چیک اپ ضرور کروائیں، مجھے معدے میں تکلیف تھی، جس کا چیک اپ کرانے گیا تو ڈاکٹر نے دل کا مسئلہ بتایا‘۔

انضمام نے کہا کہ ’میں نے پڑھا اور سنا کہ مجھےہارٹ اٹیک ہوگیا، ایسا نہیں ہے،معمول کےچیک اپ میں ڈاکٹرز نے مجھے انجیوپلاسٹی کا مشورہ دیا اور پھر مجھے دل میں اسسٹنٹ ڈالنے کا کہا، جس پر میں نے اہل خانہ سے مشورہ کر کے رضا مندی ظاہر کی‘۔

مزید پڑھیں: انضمام الحق کیلیے ٹنڈولکر بھی دعاگو

’اللہ نےتمام معاملات اچھےکئے، 12گھنٹےبعدمیں گھر واپس آگیا ہوں، آپ سب کی دعاؤں سے اب صحت بہت بہتر ہے، اپنی دعاؤں میں مزید یاد رکھیے گا‘۔

سابق کپتان نے کہا کہ اپنے مداحوں، تمام پاکستانیوں، ملکی و غیر ملکی کرکٹرز، کمنٹیٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ کی دعاؤں کی بدولت اللہ تعالیٰ نے مجھے دوبارہ صحت عطا فرمائی ہے‘۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز دل میں تکلیف کے باعث سابق کرکٹر انضمام الحق کو نجی اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ضروری ‏ٹیسٹوں کے بعد ماہرامراض دل پروفیسر زبیرا کرم نے انضمام الحق کی انجیوپلاسٹی کی۔ پروفیسرزبیراکرم کا کہنا تھا کہ شریان میں تنگی کےباعث ایک اسٹنٹ ڈالاگیا تھا۔

طبیعت میں بہتری کے بعد آج انضمام الحق کو ڈاکٹرز نے اسپتال سے گھر جانے کی اجازت دی۔ سابق ٹیسٹ کرکٹرمشتاق احمد نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انضمام الحق کا علاج بہترین ‏ہورہاہے،اللہ کے کرم سے وہ مکمل صحتیاب ہوکر گھر منتقل ہوگئے، انضمام الحق کے مداحوں اورعالمی کرکٹرز کی ‏دعاؤں پرشکرگزارہیں۔

یہ بھی پڑھیں: طبیعت میں بہتری ، انضمام الحق کو نجی اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا

خیال رہے کہ سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم انضمام الحق قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر بھی رہ چکے ہیں، ‏سن 1992 کے ورلڈکپ میں سیمی فائنل کے ہیرو انضمام الحق نے 120 ٹیسٹوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ‏ہوئے 8830 رنز بنارکھے ہیں، ان کا ٹیسٹ میں انفرادی اسکور 329 رنز ہےجبکہ وہ پاکستان کے لئے 25 ٹیسٹ ‏سینچریاں اور 46 نصف سینچریاں بناچکے ہیں۔

ایک روزہ میچز میں انضمام الحق نے پاکستان کی جانب سے 378 میچز کھیل کر 11739 رنز اسکور کئے، انہوں نے ‏‏10 سینچریاں اور 83 نصف سینچریاں بنارکھی ہیں۔

Comments

- Advertisement -