اشتہار

سعودی عرب: گاڑیوں کے حوالے سے اہم وضاحت جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی ٹریفک پولیس نے گاڑیوں کے ملکیتی کاغذات(استمارہ) سے متعلق اہم وضاحت پیش کی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت کی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ استمارہ میں اگر پرانی گاڑی کو ناکارہ قرار دے دیا جائے تو ایسی صورت میں مذکورہ گاڑی دوبارہ سڑک پر نہیں لائے جاسکتی۔

سعودی ٹریفک پولیس نے کہا کہ جب کوئی شخص اپنی ناکارہ گاڑی کا استمارہ (ملکیتی کارڈ ) ختم کراتا ہے تو اس گاڑی کو دوبارہ استعمال میں نہیں لایا جاسکتا، گاڑی کے ملکیتی کارڈ کی تجدید کی فیس تین ماہ کے لیے 300 ریال ہے جبکہ ایکسپائر ہونے پر سو ریال سالانہ کے حساب سے جرمانہ وصول کیا جاتا ہے۔

- Advertisement -

یہ بھی وضاحت کی گئی کہ پرانی یا ناکارہ گاڑی کو استمارہ سے خارج کرنے کے لیے ملکیتی کارڈ کا اپڈیٹ ہونا بھی لازم ہے، استمارہ تجدید نہ ہونے کی صورت میں مذکورہ عمل نہیں ہوگا، پہلے ملکیتی کارڈ کو ری نیو کرائیں۔

استمارے جتنے برس تجدید نہ کیا جائے ان پر عائد جرمانہ جو کہ سو ریال سالانہ ہے ادا کرنا ضروری ہے۔ گاڑیوں کی اسکریپ مارکیٹ (تشلیح ) سے ناکارہ گاڑی خریدنے کی رسید بھی درکار ہوتی ہے جس کے بعد ٹریفک پولیس کے سسٹم سے پرانی اور ناکارہ گاڑی کا ریکارڈ ختم کرایا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کو یہ یک وقت دو گاڑیاں رکھنے کی اجازت ہوتی ہے جبکہ مملکت سے فائنل ایگزٹ پر جانے کے لیے گاڑیوں کے نام کا خروج بھی ضروری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں