اشتہار

اماراتی حکومت نے 500 سے زائد ڈاکٹروں کو گولڈن ویزہ جاری کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی : اماراتی حکومت نے مملکت میں مقیم ڈاکٹروں کو انسداد کرونا کےلیے پیش کی گئی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے گولڈ ویزہ جاری کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے مملکت میں مقیم 500 سے زائد غیر ملکی ڈاکٹروں کو گولڈن ویزے جاری کردئیے، مملکت کے نائب صدر و دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے رواں برس جولائی میں فیصلے کی منظوری دی تھی۔

محکمہ صحت ابوظہبی (ڈی او ایچ) نے ابوظہبی کے اقتصادی ترقی کے محکمے(اے ڈی ڈی ای ڈی)کے ڈویژن ابوظہبی رہائشی دفتر(اے ڈی آر او) کے تعاون سے گولڈن ویزا حاصل کرنے والے 500 سے زائد ڈاکٹروں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا۔

- Advertisement -

حکومت کی جانب سے ڈاکٹروں کو ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ وہ جلد از جلد گولڈن اقامے کےلیے درخواست جمع کروائیں، جن ڈاکٹروں کی درخواست منظور ہوئیں وہ اپنے اہل خانہ سمیت 10 سال تک مملکت میں قیام کرسکیں گے اور ساتھ ہی کئی خصوصی مراعات بھی ملے گیں۔

محکمہ صحت ابوظبی کے چیئرمین عبدالله بن محمد الحامد نے کاہ کہ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں کہ ڈاکٹر اور ان کے اہل خانہ متحدہ عرب امارات میں مستحکم اور محفوظ طویل مدتی رہائش اور اعلیٰ معیار کی زندگی سے لطف اندوز ہوتے رہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں