اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

دنیا کا سب سے بڑا جھولا سیاحوں کا خیر مقدم کرنے کے لئے تیار

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی: یو اے ای نے ایکسپو دوہزار بیس میں شرکت کرنے والے سیاحوں کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اماراتی حکومت نے دنیا کے سب سے بڑے اور لمبے جھولے’ عین دبئی ‘ کو عوام کے لیے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

بلیو واٹر آئس لینڈ پر بنایا گیا یہ جھولا 250 میٹر بلند ہے اور 360 ڈگری کا نظارہ پیش کرتا ہے، جھولے میں 48 پوڈز نصب ہیں اور ہر ایک میں 10 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جو جلد ہی شہر کے اہم پرکشش مقامات میں شامل ہو جائے گا۔

- Advertisement -

لندن آئی سے تقریبا دو گنا اونچائی پر بنایا گیا عین دبئی مہمانوں کو 250میٹر بلندی تک لے جائے گا، جہاں وہ دبئی اسکائی لائن کا شاندار منظر سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

ایک بار پورا چکر لینے میں یہ جھولا 38 منٹ کا وقت لے گا، جھولے کے کیبنز کو انتہائی پر تعش طریقے سے ڈیزائن کیا گیا ہے، جو ڈنر کے ساتھ ساتھ پارٹی کے لیے بھی استعمال کیا جا سکے گا، ان کیبنز میں سالگرہ، منگنی اور شادیوں کی تقریبات بھی منعقد کی جا سکیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کے سب سے بڑے جھولے ’عین دبئی‘ کے ٹکٹ کی قیمت کتنی ہے؟

کیبن کو تین حصوں میں ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں پہلی آبزرویشن کیبنز، سوشل کیبنز اور پرائیویٹ کیبنز شامل ہیں۔ آبزرویشن کیبنز ان لوگوں کے لیے بہترین پلیٹ فارم مہیا کرتی ہیں جنہوں نے پہلے کبھی دبئی کا 360 ڈگری کا مشاہدہ نہیں کیا۔

عین دبئی کی ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز بھی ہوچکا ہے، فی شخص ٹکٹ کی قیمت 130 درہم مقرر کی گئی ہے جبکہ 3 سے 12 سال کے بچوں کا ٹکٹ 100 درہم ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں