حکومتِ پاکستان سے منظور شدہ مالیاتی پیکیج 18.5ارب روپے کی چوتھی قسط2.87ارب اسٹیل ملز کو موصول ہو گئی ہے۔ملازمین کو ڈیڑھ ماہ تنخواہ ادا کر دی گئی ،حکومت کی جانب سے پاکستا ن اسٹیل کی بحالی اورترقی کے لئے منظور شدہ 18 ارب 50 کروڑ روپے میں سے 2ارب87 کروڑ روپے کی چوتھی قسط پاکستان اسٹیل کو موصول ہوگئی۔
موصول ہونے والی رقم میں سے ادارے کے ملازمین کو ڈیڑھ ماہ کی تنخواہ ادا کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق رقم کی وصولی کے بعد درآمدی خام مال کے حصول کے لئے انتظامیہ پاکستان اسٹیل نے اقدامات مزید تیز کردیئے ہیں،جبکہ اسی منظور شدہ رقم میں سے یوٹیلیٹی بلز کے واجبات کی ادائیگیاں بھی کی جائیں گی۔