اشتہار

چمپینزی کی کپڑے دھونے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

چمپینزی اور بندر ایسے جانور ہیں جو انسانوں کی نقل کرتے ہوئے ایسی ہی حرکتیں کرتے ہیں اور ایسے واقعات کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں ایک چمپینزی کو انسانوں کی طرح کپڑے دھوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چمپینزی دیسی اسٹائل میں کپڑے دھو رہا ہے، وہ پہلے صابن کو پیلے رنگ کی ٹی شرٹ پر لگاتا ہے اور پھر اسے رگڑنا شروع کردیتا ہے۔

- Advertisement -

مذکورہ ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ ویڈیو کب اور کہاں شوٹ کی گئی ہے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

اس سے قبل بھی چین کے تھیم پارک میں ایک چمپینزی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں چمپینزی کو ٹی شرٹ دھوتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

امریکن میوزیم آف نیچرل ہسٹری کے مطابق چمپینزی ہوشیار جانوروں میں سے ایک ہیں اور وہ ہمیں دیکھ کر بہت سی انسانی سرگرمیاں سیکھتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں