اشتہار

امارت اسلامیہ اور امریکی وفد میں اہم مذاکرات، دوبارہ ملاقات پر اتفاق

اشتہار

حیرت انگیز

دوحہ : قطر میں امارت اسلامیہ اور امریکی وفد کے درمیان دو روزہ مذاکرات ہوئے، امارت اسلامیہ نے معاہدے کے نفاذ کو مسائل کے حل کا بہترین طریقہ قرار دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خلیجی ریاست قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امارت اسلامیہ اور امریکی وفد کے مابین دو روزہ مذاکرات اچھے ماحول میں ہوئے، اس حوالے سے امارت اسلامیہ نے مذاکرات کے دوران باور کرایا کہ انسانی امداد کو سیاسی مسائل سے منسلک نہیں کیا جانا چاہیے۔

افغان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امارت اسلامیہ معاہدے کے نفاذ کو مسائل کے حل کا بہترین طریقہ سمجھتی ہے، آپس میں سفارتی تعلقات بحال کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

- Advertisement -

افغان حکام نے انسانی امداد کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ امارت اسلامیہ شفافیت اور انسانی امداد میں تعاون کرے گی اور اصولی طور پر غیر ملکیوں کی نقل و حرکت کو آسان بنائیں گے۔

افغان وزارت خارجہ نے کہا کہ ملاقات ایک دوسرے کو سمجھنے کا ایک اچھا موقع تھا، اتفاق ہوا کہ ضرورت پڑی تو ایسی ملاقاتیں مستقبل میں جاری رہیں گی۔

افغان حکام کا مزید کہنا تھا کہ سفارتی تعلقات کو بحال کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں