جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

نیب کی درخواست ، مریم نواز نئی مشکل میں پھنس گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی ضمانت خارج کرنےکیلئے درخواست دائر کردی گئی ، جس میں کہا ہے کہ مریم نواز کیس سے بریت کی اہل نہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی ضمانت خارج کرنےکیلئےاسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

نیب کی جانب سے نئی درخواست آرٹیکل199کے تحت دائر کی گئی، درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز کیس سے بریت کی اہل نہیں ، مریم نواز کا ہائی کورٹ سے رجوع کرنا قانون وآئین کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں کہا ہے کہ مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کی اپیلیں کل سماعت کیلئےمقرر ہیں ، سماعت ڈویژن بینچ پرمشتمل جسٹس عامر فاروق ،جسٹس محسن کیانی کریں گے۔

دائر درخواست میں مریم نواز، کیپٹن صفدرا وروفاق کو فریق بنایا گیا ہے۔

رجسٹرار آفس نے نیب کی درخواست وصول کرکے کارروائی شروع کردی ہے اور کہا ہے کہ مریم نواز کی ضمانت خارج کی درخواست کو بھی کل سنا جائےگا۔

اہم ترین

مزید خبریں